: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
ایران،8جون(ایجنسی) ایران کے دارالحکومت تہران میں خودکش حملہ آور اور مسلح افراد کی جانب سے بدھ کو پارلیمنٹ اور ملک کی اہم رہنماؤں میں شامل رہے آیت اللہ خمینی کی قبر پر کئے گئے حملے میں مرنے والے کی تعداد بڑھ کر 13 ہو گئی ہے جبکہ اس حملے میں 43 افراد زخمی ہو
گئے۔ ایران کی سرکاری میڈیاآئی آر آئی بی نے نائب وزیر داخلہمحمد حسین ذوالفغیری کے حوالے سے یہ اطلاع دی۔ دہشت گرد تنظیم اسلامک اسٹیٹ (آئی ایس) نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے اس حملے کی ذمہ داری لی ہے اور ایک ویڈیو جاری کیا ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ ایک مسلح شخص پارلیمنٹ کے اندر موجود ہے اور وہاں پاس ہی ایک شخص زخمی حالت میں ہے۔